ہومتازہ تریناعصا اٹھانے والے بزرگ شہری پاکستان کے رہائشی نکلے

اعصا اٹھانے والے بزرگ شہری پاکستان کے رہائشی نکلے

عمرہ ادائیگی کیلئے پیسے تک نہیں تھے۔ مال مویشی بیچ کر رب کے حضور حاضری دی

مسجد نبوی میں ہاتھ میں اعصا اٹھاںے والے کو دنیا ڈھونٹی رہی اور یہ بزرگ قادر بخش پاکستانی نکلے۔

حضور سے محبت کی انکی کہانی بہت پیاری ہے۔ قادر بخش مری کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کیلئے پیسے نہیں تھے، مال مویشی بیچے پائی پائی جوڑی اور پھر جاکر ٹکٹ کا بندوبست ہوا۔

قادر بخش مری کی جیب میں کھانے تک کے پیسے نہیں تھے ، لیکن دل میں اطمینان اور رب کے حضوری حاضری کا جذبہ نہ صرف اِن کی خواہش پوری ہونے کا ذریعہ بنا بلکہ ویڈیو کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول کرگیا اور پوری دنیا میں عزت مل گئی ۔

80 سالہ بزرگ کے پاس ذاتی مکان تو دور جھونپڑی بھی کرائے کی ہے۔ چند مویشی رہ گئے ہیں جو انکے لیے کافی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔