ہومٹاپ سٹوریسوات: سی ٹی ڈی تھانے کے اندر خود کش دھماکہ 8 افراد جاں بحق

سوات: سی ٹی ڈی تھانے کے اندر خود کش دھماکہ 8 افراد جاں بحق

سوات کے علاقے کبل میں دھماکے سے سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت تباہ ہو گئی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی۔

خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہے، دھماکے کے بعد تھانے کی عمارت گرگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں8 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے بجلی منقطع ہوگئی، نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

آئی جی کے پی پولیس اخترحیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔