ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے، پرویز الہی

قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے، پرویز الہی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت اور اس کی حکومت اب نوشتہ دیوار ہے، ن لیگ کی طرف سے بائیکاٹ کی باتیں اعتراف شکست ہیں۔

چوہدری پرویزالہی نے مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرکے (ن) لیگ اپنا بھرم قائم رکھنا چاہتی ہے، پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ کوئی مفت میں لینے کو بھی تیار نہیں، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، شہبازشریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔چوہدری پرویزالہی نے کہا حکومت مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم چودھری شفاعت حسین، چودھری محمد الہی، چودھری حسن الہی، شجاعت نواز اجنالہ، شیخ شہکاز اسلم، ذوالفقار گھمن، مہر کاشف شامل تھے جبکہ چودھری وجاہت حسین اور راسخ الہی بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔