ہومبریکنگ نیوزسعودیہ، امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی

سعودیہ، امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی جب کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو بیرونی فنڈنگ فراہمی سے اسے مطلع کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔