ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے جونئیر آفیسر کی تعیناتی کے معاملے کو روک دیا ،، تحریر حکمنامہ سب نیوز پر

سی ڈی اے نے جونئیر آفیسر کی تعیناتی کے معاملے کو روک دیا ،، تحریر حکمنامہ سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کہ شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں نان ٹیکنیکل اور جونیئر ڈپٹی ڈی جی تعیناتی کا معاملہ ،سی ڈی اے نے جونیئر افسر کی تعیناتی کے احکامات روک دیے ۔
جمعرات کو گریڈ 18 کے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے افسر عمر رندھاوا کو ڈپٹی ڈی جی بلڈنگ کنٹرول تعینات کیا گیا تھا ۔
بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے تمام ڈائریکٹرز نے اس تعیناتی پر آواز اٹھاتے ہوئے جونیئر آفسر کی تعیناتی کو مسترد کر دیا تھا ۔
ممبر پلانگ کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول کی سیٹ ٹیکنیکل نوعیت کی ہے یہاں نان ٹیکنیکل افسر اور جونیئر افسر کی تعیناتی درست نہیں۔

umar randhawa

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔