ہومتازہ ترینسی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ ٹو کی مزید 9 خود ساختہ فائلز پکڑے جانے کا انکشاف ، سرکاری و پرائیوٹ اشخاص کے خلاف گھیر تنگ ،نمبرز کی تفصیلات سب نیوز پر

سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ ٹو کی مزید 9 خود ساختہ فائلز پکڑے جانے کا انکشاف ، سرکاری و پرائیوٹ اشخاص کے خلاف گھیر تنگ ،نمبرز کی تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کے سیکٹر ڈی تیرہ میں خودساختہ فائلز پر پلاٹس ٹرانسفر کرکے عام شہریوں کو لوٹنے کا مضموم منصوبہ ناکام ، ڈی تیرہ سیکٹر میں زمین نا ہونے کے باوجود فائلز کے بوگس لیٹرز بنا کر ٹرانسفر بھی کروائے گئے ہیں تاہم ایسے لیٹرز جب دوبارہ ٹرانسفر کروانے کے لیے ون ونڈو پر آئے تو فائلز کی چیکنگ کے دوران متعلقہ آفیسر نے خود ساختہ فائلز ہونے کے شبہ پر تحقیق کی تو شک سچ ثابت ہوا ،، تاہم نو فائلز کو ممبر اسٹیٹ کی جانب سے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو بھیج دیا گیا جس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اس ضمن میں ریونیو سٹاف کے اہلکاروں اور چند پرائیویٹ اشخاص کے دستخط کا سمپل لیکر فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔ سیکٹر ڈی تیرہ ٹو گلی نمبر 66 کے پلاٹس نمبر سولہ (سی) ، چودہ(سی)، بارہ (سی)، اٹھارہ (سی) جبکہ پندرہ (سی) تو پانچویں مرتبہ ٹرانسفر ہونے پر پکڑا گیا ہے
اس کے علاوہ سیکڑ ڈی تیرہ کی گلی نمبر 134 کے پلاٹس نمبر گیارہ ، بارہ، تیرہ اور چودہ کی فائلز بھی پکڑی جا چکی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔