ہومتازہ ترینکوئٹہ سے ٹرین سروس 7 ماہ بعد بحال ہوگئی

کوئٹہ سے ٹرین سروس 7 ماہ بعد بحال ہوگئی

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ہیرک میں ریلوے پل کی تعمیرمکمل ہوگئی۔تعمیرمکمل ہونے پرٹرین سروس 7 ماہ 20 دن بعد بحال ہوئی۔
گورنربلوچستان عبدالولی کاکڑ نے افتتاح کیا،9 بوگیوں پرمشتمل جعفرایکسپریس ساڑھے 8 سو مسافروں کولیکر کوئٹہ سے پشاورروانہ ہوئی ،مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کی بحالی سے انکی مشکلات کم ہوں گی،دیگر بند ٹرینوں کوبھی جلد چلایا جائے۔
ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فرید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہیرک پل 56 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے،پل کی تعمیر کے لئے مشینری کی نتصیب سیکورٹی انتظامات 14 ستمبر سے شروع ہوئے تھے4 نومبر 2022 کو پل کا ڈیزائن فائنل ہوا 12 اپریل تک ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد آج کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی دیگر بند ٹرینیں اور مال گاڑیاں بھی جلد چلائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے نظام کی سالانہ دومرتبہ چیکنگ ہوتی ہے ،سردیوں میں تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے،پل کوغیرمتوقع بارشوں سے نقصان پہنچا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔