ہومتازہ ترینحکومت پنجاب نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت پنجاب نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور:وفاقی حکومت کے بعد پنجاب کی نگران حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
اب حکومت پنجاب کی جانب سے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا گیا ہے۔
نگران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید پر 5 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، وفاق کی طرح پنجاب میں بھی 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔