اسلام آباد،سینٹ میں قائدایوان شہزاد وسیم نے ایوان میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں متفقہ موقف پر کام کریں۔سینٹ کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا کہ انتخابات سے متعلق مسائل کے حل کا واحد راستہ انتخابی اصلاحات ہیں۔شہزاد وسیم نے کہا کہ حزبِ اختلاف کو ملک کی بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تعمیری تنقید جمہوریت کی اصل روح ہے اور ہم ہر سطح پر اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔قائدِ ایوان نے امید ظاہر کی کہ ایوان میں نئی حزبِ اختلاف پارلیمنٹ کو مزید فعال بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔
شہزادوسیم کاحزب اختلاف پرانتخابی اصلاحات کے بارے میں متفقہ موقف کیلئے کام کرنے پرزور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔