اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سینئر صحافی کاشف رقیق کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے روزنامہ سب نیوز کے ایڈیٹرانچیف اور سینئر پارلیمانی صحافی کاشف رقیق کے بڑے بھائی خواجہ فراز احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں کاشف رقیق کے بڑے بھائی خواجہ فراز احمد کی وفات پر ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھائی کی اچانک وفات کو ان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے مرحوم کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سب نیوز کے ایڈیٹرانچیف کاشف رقیق کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔