ہومپنجابخانیوال،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد

خانیوال،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد

خانیوال(بیورو چیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی زیر قیادت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد جاوید اقبال‘ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوزودیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں امن وامان کے قیام‘مجرمان اشتہا ریوں کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کی یکسو ئی اورپینڈنگ درخواستوں سے متعلق پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ تمام ایس ایچ اوزاپنے اپنے علاقوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لانے کیساتھ ناجائزاسلحہ مافیا او رمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کریں‘تما م پولیس افسران جرائم کے تدارک پر توجہ دیں کیونکہ جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے‘ انوسٹی گیشن کے معیار کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ظالم کو سزااورمظلوم کو انصاف مل سکے۔انہو ں نے کہاکہ ضلع بھر میں گشت کے نظام کو مزید بہتراور مربوط بنایا جائے اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہو ں نے مزید کہ کہا کہ ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مو ثرحکمت عملی کے تحت ناکہ بندی اور تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے پولیس افسران پو زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکڑی پہرہ کویقینی بنائیں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

ڈی پی او نے کہاکہ پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے کے تحت محنت اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں۔اس موقع پر ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر تلمبہ‘اڈا بارہ میل او رصدرکبیروالا کے ایس ایچ او ز کو کلوز ٹو لائن کردیا او رمتعدد کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی وارننگ دی۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ٹاپ تین ایس ایچ اوز صدرمیاں چنوں‘مخدوم پور او رکچا کھوہ کو تعارفی سر ٹیفکیٹ او رکیشن ریوارڈ سے بھی نوازا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔