ہومٹاپ سٹوریوزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی جبکہ حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔