ہومکھیلنیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، کپتان بابر اعظم کو سلیکشن کمیٹی نے بے اختیار کر دیا

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، کپتان بابر اعظم کو سلیکشن کمیٹی نے بے اختیار کر دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کی تشکیل کیلئے سلیکٹرز لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں وہ ٹیم سلیکشن میں مشاورت کے حوالے سے جلد واپس آئے، لیکن سلیکشن کمیٹی نے ان سے مشاورت نہیں کی۔ سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے بجائے کھلاڑیوں کے ناموں پر کوچنگ سٹاف سے مشاورت کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم سے کسی کھلاڑی کو شامل کرنے یا باہر کرنے سے متعلق مشاورت نہیں کی۔ کپتان بابر اعظم کو سلیکشن کمیٹی نے بے اختیار کردیا،مکی آرتھر کی مرضی سے ٹیم بنائی جائے گی۔ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی کے کنٹریکٹ کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگر ایک دو روز میں کنٹریکٹ جاری کردیتا تو کوچز پاکستانی ویزہ کے لئے اپلائی کرینگے،ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کا 9 یا 10 اپریل کو قومی اسکواڈ جوائن کرنے کا امکان ہے، کنسلٹنٹ قومی ٹیم مکی آرتھر سیریز کے دوران اسکواڈ کو جوائن کرینگے، عماد وسیم اور احسان اللہ کو ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔