Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینبھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو 10ماہ بعد جیل سے رہا

بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو 10ماہ بعد جیل سے رہا

پٹیالہ (سب نیوز)سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کو 10 ماہ بعد پٹیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس مئی میں نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال قبل درج کیے گئے ایک مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سدھو پر یہ مقدمہ 27دسمبر 1988 کو پنجاب کے شہر پٹیالہ میں سڑک پر ہونے والے ایک جھگڑے کے بعد درج کیا گیا تھا۔اس واقعے میں سدھو اور ان کے ساتھی روپندر سنگھ سندھو کا پٹیالہ میں سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے پر ایک بزرگ شہری سے تنازع ہوگیا تھا۔
ایک 65 سالہ شہری گرنام سنگھ نے جب سدھو اور ان کے ساتھی کو سڑک سے گاڑی ہٹانے کے لیے کہا تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی جس کے بعد سدھو اور ان کے ساتھی نے گرنام سنگھ کو گاڑی سے نکال کر مارا پیٹا تھا۔ بعدازاں گرنام سنگھ کی موت واقع ہوگئی تھی۔
وکلا کے مطابق جیل میں اچھے برتا وکی وجہ سے سدھو کو دو ماہ قبل رہا کیا گیا ہے۔سدھو کی رہائی کے موقع پر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
رہائی سے قبل نوجوت سنگھ کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کی گئی کہ سابق کرکٹر کو ہفتے کو پٹیالہ جیل سے رہا کیا جائے گا۔سدھو کی رہائی سے قبل پٹیالہ کی مختلف شاہراہوں پر ان کے استقبال پر مبنی خیر مقدمی بینرز لگائے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔