اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے آج ججز کے حامی و ترجمان بن گئے ہیں، ڈبہ پیر ، فواد چوہدری، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں، زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کی رائے کی توہین کررہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں،، جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائرکرنے والوں کوعدلیہ اور ججوں کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
اتوار کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا رنگ باز اور ملتان کا ڈبہ پیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ 3 ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ اور ججز کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عمران شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت پر پتھر مارنے والے بے شرم، جج کو گالی اور دھمکی دینے والے عدالت کے احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔
