Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستاننیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے، شرجیل میمن

نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے، شرجیل میمن

کراچی (سب نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے، پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کو سازش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، شاہ محمود قریشی موسم دیکھ کر پارٹیاں اور قائد تبدیل کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کے بارے میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کو سازش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ عمران نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے۔شرجیل میمن نے لکھا کہ شاہ محمود جیسے احسان فراموشوں کے لیے یہ قول قافی ہے، جس پر احسان کرو ، اس کے شر سے ڈرو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔