پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے چیف جسٹس بضد ہیں کیس کو ہر صورت سننا ہے۔
اتحادیوں کیاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن سیمتعلق کیس زیر سماعت ہے، اس کیس کے دوران 2 ججز نے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہارکیا، چیف جسٹس بضد ہیں کیس کو ہر صورت سنناہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5رکنی بینچ اب 3 رکنی بینچ تک محدود ہو گیا ہے، ججز کے علیحدہ ہونے سے قوم ابہام کا شکار ہوئی، 2018 کے الیکشن پر عدم اعتماد کیا گیا، اس وقت از خود نوٹس کیوں نہیں لیاگیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ دھاندلی کے دو بڑے مجرم آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، آج بھی ان مجرمان کیخلاف کوئی ازخودنوٹس نہیں لیاجارہا۔
