Friday, November 8, 2024
ہومشوبزبالی وڈ لیجنڈ اداکار مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے

بالی وڈ لیجنڈ اداکار مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے انتقال کرگئے

نئی دہلی ،بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار مرحوم قادر خان کے بڑے بیٹے قدوس خان کینیڈا میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قادر خان کے چھوٹے بیٹے سرفراز خان نے اپنے بھائی عبد القدوس خان کی موت کی تصدیق کی ہے۔سرفراز خان کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس خا ن کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔سرفراز خان نے کہا کہ عبدالقدوس خان کا کئی ماہ سے ڈائیلاسز چل رہا تھا اور وہ طبیعت کی خرابی کے باعث 5 ماہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار قادر خان 2018 میں انتقال کرگئے تھے ان کے تین بیٹے عبدالقدوس خان ، سرفراز خان اور نواز خان ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔