اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن) ڈرگ ریگولٹری اتھارٹی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن ،سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبید اللہ کی محنت اور ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اینڈ لیبارٹری ٹیسٹنگ ذیشان نذیر کی زیر نگرانی پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے ڈبلیو ایچ او کے لیے پری کوالیفائی کر لیا۔
اس اہم سنگ میل کے بعد سی ڈی ایل ، ڈبلیو ایچ او کی ادویات کی خریداری سے قبل ٹیسٹ کر سکے گی،، جو کہ صرف ڈبلیو ایچ او کی پری کوالیفائیڈ لیبارٹری ہی کر سکتی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پری کوالفائیڈ ادویات کا بھی ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ تمام ممالک کے لیے کارآمد ہو گیاس اہم سنگ میل عبور کرنے پر سی ای او ڈریپ نے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ذیشان نذیر اور ڈائریکٹر سی ڈی ایل ڈاکٹر سیف الرحمن کی محنت کو سراہا۔

