پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا،حسان نیازی کو 25 مارچ کو کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا،
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے راہداری ریماںڈ کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیفوکل پرسن حسان خان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کردی گء تھی۔
حسان نیازی کی جانب سے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائرکی گئی ۔
عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سیمتعلق ریکارڈ سمیت کل بلا لیا۔حسان نیازی کی درخواستِ ضمانت پرعدالت میں دلائل بھی کل ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیاتھا،عدالت نیچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
