ہومبریکنگ نیوزسیاسی کارکنان پر زیرِحراست تشدد ،پی ٹی آئی کا اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کو مراسلہ

سیاسی کارکنان پر زیرِحراست تشدد ،پی ٹی آئی کا اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کو مراسلہ

اسلام آباد:سیاسی کارکنان پر زیرِحراست تشدد اور قتل سمیت امپورٹڈ سرکار کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیوں سے روابط کا سلسلہ جاری۔پارٹی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کا تشدد کیخلاف اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈاکٹر ایلس جِل ایڈورڈز کو خط، عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس کے حملے، کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان پر زیرِ حراست تشدد سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کی تفصیلات بھجوا دیں ،ظلِ شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، عمران خان کے گھر میں توڑ پھوڑ اور ڈاکٹر امجد نیازی پر تشدد کے مناظر بھی بھجوا ئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔