اسلام آباد(سب نیوز)سید شمعون اشرف ہاشمی کوکمپیئرنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔سید شمعون اشرف ہاشمی نے ریڈیو پاکستان ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں قومی زبان ،ثقافت،ورثے ،ادب اور عوام کے حقوق کے فروغ کیلئے کام کیا، سید شمعون اشرف ہاشمی نے 2005میں پہلی بین الاقوامی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس ایک بڑی ثقافتی کامیابی تھی کیونکہ اس میں اردن کے ولی عہد اور موریشس کے نائب صدر سمیت 15ممالک کے مندوبین کو اپنی جانب راغب کیا۔ سید شمعون اشرف ہاشمی کو2006میں صدر پاکستان نے زلزلہ ریلیف ٹیلیتھون درد آشنا کی قیادت کرنے پر تمغہ ایثار سے نوازا۔ فن ،کمپیئرنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سید شمعون اشرف ہاشمی کوصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے ۔
سید شمعون اشرف ہاشمی کوکمپیئرنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
