ہومبریکنگ نیوزقانون نافذکرنیوالے اداروں کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنیکی ہدایت

قانون نافذکرنیوالے اداروں کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو 1800 سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنیکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سیکفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں استعمال کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہیکہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800 سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔ کیبنٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے،کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔