ہومٹاپ سٹوریآڈیو لیکس؛ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو ہمیں سزا دی جائے، وزیر داخلہ

آڈیو لیکس؛ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو ہمیں سزا دی جائے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے؛ حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کیمطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کیتحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کیحکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی؛ کیا علی ساہی کا کوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔
رانا ثنا نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہوگی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نگراں حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت ساری اسمبلیوں کے الیکشن شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔