اسلام آباد:وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،چیف سیکرٹری خیبر پختو نخواہ تبدیل،سید علی مرتضی کو سیکرٹری وزات داخلہ کا اضافی چارج مل گیا،امداد اللہ بوسال کو چیف سیکرٹری خیبر پختواہ سے تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تقرر و تبالوں کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈیویژن نے تین اعلی افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکشن جاری کر دیے،منگل کو جاری احکامات کے مطابق وفاقی حکومت نے تعیناتی کے چند ماہ بعد ہی چیف سیکرٹری کے پی کے امداد اللہ بوسال کو تبدیل کرے وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات گریڈ 21کے آفیسر ندیم اسلم چوہدری کو خیبر پختونخواہ تعینات کر دیا گیا،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22کے آفیسر سید علی مرتضی کو تین ماہ کیلئے بطور سیکرٹری داخلہ اضافی چارج دیدیا،وزات کے سپیشل سیکرٹری کا چارج بھی ان کے ہی پاس رہے گا۔
وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح پر اکھاڑ بچھاڑ،چیف سیکرٹری خیبر پختو نخواہ تبدیل،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
