اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان کے کرنٹ اکانٹ خسارے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2023 کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا جبکہ جولائی 2022 سے فروری 2023 تک کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 3.86 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال 23-2022 کے 8 مہینوں کا تجارتی خسارہ 18 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 26 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 22 ارب ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا تجارت،خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب تھا۔
