ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ اسماعیل خان بینچ سے رجوع کرلیا۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتیہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کے پی کیاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے۔پولیس نے علی امین گنڈا پورپر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔