سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی۔عمران خان کی قانونی ٹیم نے سیشن جج ظفراقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں اور کئی گھٹنے سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہیں۔
درخواست میں عمران خان نے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، پولیس عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی لہذا اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں۔
