وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہیکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں ضمانت مل جاتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، نوگو ایریا کلیئرکروادیا گیا ہے، زمان پارک میں آپریشن مکمل ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پرپتھرا ہوا، پولیس نیغیر مسلح ہو کر سارے علاقیکوکلیئرکیاہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحیکیکیا، خیال رکھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈر شپ کو نامزد کیا جائیگا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائیگا، آئی جی پنجاب بتائیں گے وہاں سیکیا کچھ ملا، اس کے بعد یہ سیاسی جماعت رہ نہیں جاتی، عمران خان فتنہ ہے ، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتا ہے۔
