اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ جوڈیشنل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔قافلہ جوڈیشل کمپلکس پہنچتے ہی کارکنان پولیس کو دیکھ کر مشتعل ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے شدید پتھر بازی کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق حالات انتہائی کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
