لاہور پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور میں پولیس نے آپریشن شروع کر دیا
پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھرا وسے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس نے زمان پارک کے قریب سے رکاوٹیں ہٹادیں جبکہ کارکنان کو بھی حراست میں لینا شروع کردیا۔
4ایس پیز اینٹی رائٹ فورس کو لیڈ کررہے ہیں جبکہ پولیس کے ایک ہزار جوان آپریشن میں شامل ہیں۔
پولیس نے 4 قیدی وینز، دو کرینز اور دیگر مشینری مال روڈ چوک میں کھڑے کردیے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری بھی مال روڈ پر تعینات کر دی گئی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
زمان پارک میں پولیس آپریشن، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
