ہومبریکنگ نیوزادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی

اسلام آباد(سب نیوز) ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی، کمپنی انتظامیہ نے وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ انٹرنیشل مارکیٹ میں مصنوعات را میٹریل کی قیمتوںمیں اضافہ پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوںمیں اضافہ نہ کرنے پر فارما کمپنی نے متعدد ادویات کی ترسیل روک دی ۔
کمپنی کی انتظامیہ کے وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا
خط کے متن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں مصنوعات را میٹریل کی قمتوں میں اضافہ پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اسی دوران پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جس سے مشکلات مزید بڑھ گئیں ، ڈالر کے مقابلے میں کیسے کی قدر بھی 67 فیصد کم ہوئی جس سے حالات مزید خراب ہو گئے،
خط متن کے مطابق تمام صورتحال میں وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مسلسل آگاہ کرتے رہے ، ادویات کی زیادہ سے ریٹیل پرائس کے حوالے بھی متعدد بار درخواست کی ، وفاقی حکومت ہمارے مسائل کے ازالے میں مسلسل ناکام رہی ، درپیش مشکلات کے باعث ہمیں سات فاوما مصنوعات کی ترسیل روکنی پڑ رہی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔