ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت کیلئے درخواست مسترد

عمران خان کی گاڑی کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت کیلئے درخواست مسترد

لاہور(سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کا معاملہ ، عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کیلئے اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا ، عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی بارے لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کےلیے طلب کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔