ہومبریکنگ نیوزملک کی موجودہ مشکل صورتحال کا کون ذمہ دار ہے ؟شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

ملک کی موجودہ مشکل صورتحال کا کون ذمہ دار ہے ؟شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

کراچی(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں، مسائل کے حل کی غیر سیاسی پلیٹ فارم سے کوشش ہے،ہم کسی جماعت سے نالاں نہیں ہیں، ملک آج مشکل حالت میں، ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی نوازسمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کراچی میں تشویشناک واقعہ پیش آیا،ایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہو کر مقابلہ کیا، اس خرابی سے نجات حاصل کی،ان کاکہناتھا کہ یہ واقعات معیشت کو مزید کمزور کر دیں گے ،کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کر سکتی۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پولیس آفس پر حملے کے سبب اپنا سیمینارملتوی کیا،ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، اہلیت نظر نہیں آتی ، سیاسی حلقے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں،اپنے پلیٹ فارم سے عوام اور مسائل کے حل کی بات کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔