ہومپاکستانجیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کارکن کس شہر سے کس دن گرفتاری دیں گے؟

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی کارکن کس شہر سے کس دن گرفتاری دیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز بدھ کو لاہور سے ہوگاجبکہ دیگر شہروں سے کارکن کب گرفتاریاں دیں گے,تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں کارکن جمعرات اورراولپنڈی سے جمعہ کو گرفتاریاں دیں گے ،ملتان سے ہفتہ کو جیل بھرو تحریک کے تحت کارکن گرفتاریاں دیں گے،اسی طرح گوجرانوالہ سے اتوار، سرگودھا سے کارکن پیرکو گرفتاریاں دیں گے ۔
ساہیوال سے پی ٹی آئی کارکن منگل کو گرفتاریاں دیں گے،22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے،گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے ،22 فروری کو شاہراہ قائداعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی ۔
لاہور میں عمر سرفراز چیمہ ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری پیش کریں گے ۔رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔