لاہور،احتساب عدالت لاہو ر نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی استدعا منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو دو دن میں شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دے دیا ہے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے استدعا کی تھی کہ میری رواں سال عمر 70 سال ہوجائے گی،عدالت ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو ہدایت دے کہ مجھے کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
شہباز شریف کی کورونا ویکسین لگوانے کی درخواست منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔