Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی وزیر خارجہ کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے رابطہ، آبنائے ہرمز پر گفتگو

تہران(آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فرانسیسی اور روسی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلیفون کیا، ثالثی کی کوششوں اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماں میں خطے میں قیام امن کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران گفتگو ایران اور روس نے طویل مدتی قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس ایران کیخلاف فوجی جارحیت کی مخالفت کرتا ہے، روس امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔