Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانلاہور ہائی کورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور ،لاہورہائی کورٹ نے نیب کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو 12 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا،لاہور ہائی کورٹ نے نیب میں پیشی کے موقعے پر ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر مریم نواز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔بدھ کو لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی نیب نوٹس اور ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی اور 12 اپریل تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں مریم نواز اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئیں اور اس موقعے پران کے ساتھ رانا ثنا اللہ اور دیگر رہنما بھی تھے۔اس سے پہلے قومی نیب نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور کی عمارت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز سے مدد مانگی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔