Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانپاکستان محبت کرنے والا ملک ہے اورتمام مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے،چیئرمین سینیٹ

پاکستان محبت کرنے والا ملک ہے اورتمام مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک اور قومی یکجہتی کو دہشت گردی، انتہاپسندی، غربت اور معاشی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان محبت کرنے والا ملک ہے اورتمام مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے۔ ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیںاور ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کا لائحہ عمل اختیار کیا اور23 مارچ 1940 کے دن کو ہی قیام پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اس دن کی اہمیت کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ہمارے مسائل بہت زیادہ ہیں۔صادق سنجرانی نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے 23 مارچ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ ہمارے آباو اجداد نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر قیادت اپنی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔