اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کی ہدایت کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ اجلاس میں کورونا مثبت شرح کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی صورت میں کریک ڈاون کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
این سی او سی کا کورونا کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔