Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانسعودی قیادت کی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

سعودی قیادت کی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

اسلام آباد، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے خط لکھا گیا۔خط میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جلدصحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں جبکہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔خیال رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔