Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانامید ہے نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، فوادچوہدری

امید ہے نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، فوادچوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب سے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی توقع ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوںنے کہا کہ ملزمان کوروز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کرپٹ نہیں توپھرپاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر ان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔ ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ؟مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک اوپن ٹینڈر ہے احسن اقبال اپنے دوستوں کو کہیں حصہ لیں۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بتائیں شفافیت کیلئے کیا اور ہونا چاہیے ٹینڈر میں وہ بھی ڈال لیتے ہیں، مریم نوازجیسی نابالغ سیاستدان کی پش روی نے احسن اقبال کو سٹھیا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔