Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن لیڈر سینیٹ پر پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

اپوزیشن لیڈر سینیٹ پر پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ میں اختلافات سامنے آگئے

کراچی / لاہور، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے مابین سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر اختلافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں+- اور زرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لئے اعظم تارڑ کا نام دیا گیا ہے جس پر پیپلزپارٹی نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم تارڑ بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کے وکیل رہے ہیں، جنہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعظم تارڑ کے نام پر صاف انکار کردیا ہے اور (ن)لیگ کی قیادت کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم تارڑ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔