Saturday, October 5, 2024
ہوماسلام آبادکراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، دوملزمان گرفتار

کراچی کمپنی پولیس کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، دوملزمان گرفتار

اسلام آباد،کراچی کمپنی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، دوملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ۔

ہفتہ کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان محمد خان اور ڈرائیور منظور خان کو جی ایٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی 552 بوتلیں شراب برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔