منڈی بہائوالدین،ضلع منڈی بہاوالدین میں مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی، لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین میں پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی بارات میں مقامی تاجر کے دوستوں نے موبائل فونز کی برسات کر دی، اس دوران پاکستان مسلم لیگ( ن)کے ضلعی صدر مشاہد رضا بھی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ہوا میں موبائل فونز کے ڈبے اچھالتے رہے،لوگ موبائل فونز پکڑنے کے لئے بانسوں پر لمبے جال لگا کر پہنچ گئے، صوفی پورہ کے مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر مقامی میرج ہال میں آئی تھی۔
منڈی بہائوالدین،مقامی تاجر کی بارات میں باراتیوں نے موبائل فونز لٹا دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔