Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا

مالاکنڈ،وزیراعظم عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، ایکسپریس ویفیز ٹو کی تعمیرتجارتی و معاشی ترقی کیلئے اہم منصوبہ ہے ، اس سے فیز ون پر ٹریفک دبا میں کمی آئے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان نے جمہع کوسوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔سوات ایکسپریس وے صوابی، مردان اور مالاکنڈ کو چکدرہ سے ملاتا ہے، ایکسپریس ویفیز ٹو کی تعمیرتجارتی و معاشی ترقی کیلئے اہم منصوبہ ہے ، اس سے فیز ون پر ٹریفک دبا میں کمی آئے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔