لاہور،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلی لاہور میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت اورحلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔ پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے جبکہ منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔دوسری جانب وزیراعلی عثمان بزدارنے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے 136تحصیل کونسلز کو 18ارب روپے جاری کردئیے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے دیہی تحصیل کونسلز اور میٹروپولیٹن،میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل و ٹان کمیٹیوں پر مشتمل 306 لوکل گورنمنٹس کی مقامی آبادی مستفید ہوگی جہاں صاف پانی کی فراہمی،جدیدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی آب کے سسٹم سے جہاں بیماریوں پر قابو پانا ممکن ہوگا،وہیں پنجاب ترقی کیلئے ایک نئے دور کی جانب گامزن ہوگا۔
ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے،وزیراعلیٰ پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔