ہومکھیلافتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے چھکے چھڑا دیے

افتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے چھکے چھڑا دیے


کوئٹہ میں جاری پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں افتخار احمد نے صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض کے ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پی ایس ایل 8 نمائشی میچ: کوئٹہ نے پشاور کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔ افتخاراحمد نے 50 گیندوںپر94 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو185 رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل نمائشی میچ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔