لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے الیکشن کرا تحریک کے تحت پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ڈاکٹرز سے اجازت ملنے کے بعد میدان میں اتریں گے اور انہوں نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایت کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی واپس بلانے اور رہنماوں کے خلاف مقدمہ کو ہائی لائٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ الیکشن کرا ملک بچا اور ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عمران خان نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے۔
پی ٹی آئی کا پھر سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
