Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانچودھری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو طلب کر لیا

چودھری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو طلب کر لیا

لاہو،چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو دوبار طلب کرلیا گیا۔ نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ ( جمعہ)کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئیں تھی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کیس میں نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں، نئے شواہد کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز پر اربوں روپے مالیت کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔نیب وکیل نے موقف اپنایا مریم نواز اپنی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، لیگی رہنما کو ضمانت کے بعد تفتیش کیلئے طلب کیا گیا، مریم نواز نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، لیگی رہما نے پیش ہونے کے بجائے نیب آفس پر پتھرا کرایا، نیب نے پتھرا کے معاملے پر مقدمہ بھی درج کرایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔